۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ہنگامی مشاورتی اجلاس کا انعقاد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کو مؤخر کر کے 9 جولائی 2023ء کو منعقد کرنے پر مشاورت عمل میں لائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 15 جون 2023ء بروز جمعرات کو صوبائی دفتر انچولی میں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی کی زیر صدارت صوبائی مجلس عاملہ (مقیم کراچی) اور کراچی کے اضلاع اور جے ایس او کا ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین صوبائی مجلس عاملہ (مقیم کراچی)، کراچی کے اضلاع اور صدر جے ایس او پاکستان کراچی نے شرکت کی۔

اجلاس میں موسمی صورتحال اور عظیم الشان پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون 2023ء کے نشتر پارک کراچی میں انعقاد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ جس میں تمام اراکین کی اکثریت رائے سے 17 جون 2023ء بروز ہفتہ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی عظیم الشان پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کو مؤخر کر کے 9 جولائی 2023ء بروز اتوار کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے تمام اضلاع کانفرنس کو کامیاب تر بنانے کے حوالے سے اپنی اپنی کوششیں جاری و ساری رکھیں اور دعوتی مہم کو بڑھائیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ہنگامی مشاورتی اجلاس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .