حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماءکونسل لاہور کے زیر اہتمام امام خمینی رہ کی 34 ویں برسی کے موقع پر مسجد الحسین اچھرہ میں "فکر خمینی رہ و اتحاد امت سمینار " کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے شیعہ علماکونسل کے رہنما علامہ حسن رضا قمی ،مولانا حافظ کاظم رضا نقوی ،قاسم علی قاسمی،جمعیت علماءپاکستان کے رہنما مولانا محمد خان لغاری،چئیرمین پاکستان سنی علماءفورم علامہ اصغر عارف چشتی ، چئیرمین کل مسالک بورڈ علامہ عاصم مخدوم،چئیرمین تحریک وحدت اسلامی صاحبزادہ علامہ پرویز اکبر ساقی،علامہ غلام مصطفی نیر، علامہ غلام اکبر ساقی، شاہد عباس جعفری،چوہدری صغیر عباس ورک، سید جعفر علی شاہ، پیر سید علمدار حسین بخاری اور دیگر نے خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق مقرین نے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رہ کی امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کی فکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے کہا: بانی انقلاب ا سلامی فرقہ واریت کو اسلامی تعلیمات کے خلاف سمجھتے تھے اور اتحاد و وحدت پر زوردیتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ شیعہ سنی میں اختلاف پیدا کرکے استعمار اپنے منفی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جسے مسلمانوں کے دونوں فرقے اپنے باہمی اتحاد سے ناکام بنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے فکر امام خمینی رہ کو اجاگر کرنے ضرورت ہے۔اتحاد امت سے مظلومین جہاں کی مدد کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔