۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نے کہا ہے کہ 17 جون کو نشتر پارک میں پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ 17 جون کو نشتر پارک میں پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہو گی۔

انہوں نے صوبائی دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 17 جون کا اجتماع امریکہ ا ور اس کے حواریوں، ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور وطن عزیز کے لئے استحکام کا باعث بنے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ اسد اقبال زیدی صاحب ، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ رضی حیدر، علامہ حسن رضا ودیگر علماء موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: کانفرنس استحکام پاکستان، امن دوست قوتوں اور شیعہ سنی ہم آہنگی میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .