بدھ 20 نومبر 2024 - 13:08
علامہ شبیر حسن میثمی سے کراچی ڈویژن کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات/ مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

حوزہ/ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر نے کراچی ڈویژن کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے کراچی ڈویژن کے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی ہے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور حجت الاسلام مولانا سجاد حسین قائمی سے زہرا(س) اکیڈمی میں کراچی ڈویژن کے اعلی سطحی وفد کی اس ملاقات میں مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔

بعد ازاں علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو 22 نومبر 2024ء کو منعقد ہونے والی "حمایت مظلومین کانفرنس" میں شرکت کی دعوت دی۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی رضوی کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha