حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ہری پور میں شہید سید زوار علی شاہ کی مجلس چہلم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ رمضان المبارک میں شہید ہونے والے اس نوجوان کے خانوادے سے ملاقات کر کے تعزیت پیش کی، شہید کے مرقد پر فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے، مومنین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے، اتحاد و وحدت کے فروغ اور احترامِ مسالک پر زور دیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو حالات خراب کرنے والے عناصر کے بارے میں متوجہ کیا اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے فلسطین کے مظلومین، خصوصاً غزہ کے نہتے عوام اور پاراچنار کے مظلوم مومنین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ نیز انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان نے کوئی جارحانہ اقدام اٹھایا تو ہم بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر مولانا فیاض مطہری اور مولانا امداد علی گھلو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔









آپ کا تبصرہ