۲۷ آبان ۱۴۰۳ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 17, 2024
علامہ شبیر میثمی کی جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے سالانہ جلسے میں شرکت اور خطاب

حوزہ/ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے 48ویں سالانہ جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے 48ویں سالانہ جلسے میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ان کی آمد پر جامعہ کے پرنسپل علامہ ناظم حسین، مولانا نصرت عباس اور مولانا امتیاز حسین نے طلباء و مومنین کے ہمراہ ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

علامہ شبیر میثمی کی جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے سالانہ جلسے میں شرکت اور خطاب

علامہ شبیر میثمی نے اپنے خطاب میں دینی تربیت، اخلاقی اقدار، پاراچنار، کشمیر، غزہ و جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال اور سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے مفصل گفتگو کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خدمات پر بھی مختصر مگر جامع روشنی ڈالی۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر علامہ فیاض حسین مطہری اور مولانا امداد علی گھلو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی جامعۃ المعصومین سدھو پورہ کے سالانہ جلسے میں شرکت اور خطاب

تبصرہ ارسال

You are replying to: .