حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی شیعہ رہنماء آیۃ اللہ سید عبد اللہ غریفی سے بحرین میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈاکٹر میثمی نے آیۃ اللہ غریفی کو پاکستان کے حالات سے مطلع کیا، نیز بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آیۃ اللہ غریفی نے میثمی صاحب کے والد بزرگوار ڈاکٹر غلام حسین لاکھانی کی متحدہ عرب امارات میں عزاداری کے سلسلے میں پرخلوص اقدامات و دیگر خدمات کو یاد کیا اور انہیں سراہا نیز ان کیلئے دعائے خیر کی۔ اس ملاقات میں مولانا مظہر زیدی بھی علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ تھے۔