۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ شبیر میثمی 

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے پاکستان میں موسمی تبدیلی اور اس کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: پاکستان بھر میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات رونما ہورہے ہیں جن کی  وجہ سے عوام کے لیے نت نئی مشکلات جنم لے رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے پاکستان میں موسمی تبدیلی اور اس کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: پاکستان بھر میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات رونما ہورہے ہیں جن کی وجہ سے عوام کے لیے نت نئی مشکلات جنم لے رہی ہیں جس کی ایک اہم مثال اسکردو میں پہاڑوں پر سے برف نہ پگھلنے کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں اور دوسری طرف بارشوں کی شدت کی وجہ سے پے در پے مختلف علاقوں میں حادثات ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا: یہ موسم اللہ تعالی کی انسانوں پر خوبصورت عطا ہے جسے ہم نے خود ہی خراب کیا اور اب اس کے نتائج بھی ہمیں برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔

علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ملک بھر کے انتظامی اداروں سے اپیل کی کہ خدارا موسمی حالات میں اپنی ذمہ داری میں کوتاہی نہ کیجیئے گا کہ کہیں خدانخواستہ ایک گٹر کا ڈھکن کھلا رہ گیا اور اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچا تو ممکن ہے دنیا میں کوئی سوال نہ کرے اور کوئی بازپرس نہ ہو لیکن قیامت کے دن ان تمام امور کی پکڑ ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .