۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
شبیر میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے تاریخ اسلام کے انتہائی اہم موڑ غزوہ خندق کے یوم فتح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:  جنگ خندق کے موقع پر مسلم امہ نے اللہ تعالی کے وعدہ پر بھروسہ کیا اور نبی کریم ﷺ کی اطاعت کی تو اللہ تعالی نے انہیں فتح و نصرت سے ہمکنار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تاریخ اسلام کے انتہائی اہم موڑ غزوہ خندق کے یوم فتح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: جنگ خندق کے موقع پر مسلم امہ نے اللہ تعالی کے وعدہ پر بھروسہ کیا اور نبی کریم ﷺ کی اطاعت کی تو اللہ تعالی نے انہیں فتح و نصرت سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے کہا: آج بھی اگر امت مسلمہ اسلامی تعالیم و احکام پر عمل پیرا ہو اور انہی تعالیم کو اپنے لیے مشعل راہ بنائے تو کامیابی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہے اور وہ تمام مشکلات جن سے امت مسلمہ دست گریبان ہے، ان سے چھٹکارا ممکن ہے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: جنگ خندق کا ایک اہم پیغام "کل ایمان" حضرت علی علیہ السلام کی محبت و الفت ہے اور اس محبت کے اظہار میں کسی مسلمان مکتب و مسلک کو ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہی محبت علی ایمان اور اللہ تعالی کی رحمت کا ذریعہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .