۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
پاپ فرانسس کے نمائندے کی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے ملاقات

حوزہ / پاپائے اعظم فرانسس کے نمائندے برائے بین المذاھب دنیاوی مکالمہ اور ہم آہنگی برائے جنوبی ایشیا ایز ایکسیلنسی مونز پروفیسر سوبلس انزیلم سیزورمی ڈی ایس سی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاپائے اعظم فرانسس کے نمائندے برائے بین المذاھب دنیاوی مکالمہ اور ہم آہنگی برائے جنوبی ایشیا ایز ایکسیلنسی مونز پروفیسر سوبلس انزیلم سیزورمی ڈی ایس سی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، رابط کونسل اسلام آباد کے صدر محمد علی کاظمی اور مذہبی اسکالر شیخ ساجد رضا بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر سیزورمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کے لیے پاپائے اعظم کا بین المذاھب ہم آہنگی کا پیغام پہنچایا اور مکالمے کے ذریعے بین المذاھب غلط فہمیوں کو دور کرنے پر زور دیا اور اس طرز عمل کو انہوں دنیا کے امن اور انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیز قرار دیا۔

دنیا کے امن اور انسانیت کی بقاء کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیز ہے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دنیاوی امن کے لیے پوپ فرانسس کی کاوشوں کو سراہا اور بین المذاھب ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی مذاہبِ کے مابین باہمی احترام کے جذبے کو فروغ حاصل ہو گا اور مذہبی مقدسات کی بے احترامی جس کی کوئی مذاہبِ اجازت نہیں دیتا کا بھی قلع قمع ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا: دنیاوی امن اور بین المذاھب مکالمے کے ذریعے مذاہب کو قریب سے سمجھنے کا صحیح سمت میں موقع دستیاب ہو گا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پوپ فرانسس کی جانب سے پاکستان میں انٹر فیتھ ہارمونی کے لیے بھیجے گئے نمائندے کا شکریہ اداء کیا اور بین المذاھب ہم آہنگی کے لیے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔

دونوں نمائندوں نے عالمی مذہبی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عوام پر ان کے برائے راست ملے جلے اثرات کی بابت بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت بھی قرار دیا۔

دنیا کے امن اور انسانیت کی بقاء کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیز ہے

دنیا کے امن اور انسانیت کی بقاء کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیز ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .