۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزه/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روز اول اس جانب متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روز اول اس جانب متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ انگیزی، شر پسندی، جلاﺅ گھیراﺅ اور اکساﺅ کی کسی کو اجازت نہیں، تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف تک رسائی کو یقینی بنایا جائے، معاشرے میں فتنہ انگیزی اور شر پسندی کرنیوالے عناصر کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے البتہ تمام شہریوں کے بنیادی انسانی و شہری حقوق کی مکمل پاسداری کی جائے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام طبقات اور شہریوں پر آئین و قانون کا احترام اور اس پر عملدرآمد لازم ہے، حالیہ صورتحال میں انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قومی یکجہتی، عوام اور پاکستان کی خوشحالی کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .