۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
رفیق قائد ملت جعفریہ پاکستان مرحوم مولانا  جان محمد ونگانی کی پہلی برسی کا انعقاد

حوزہ / 30 اپریل 2023ء بروز اتوار مدرسہ امام مہدی عج ٹھاروشاہ روڈ نوشہروفیروز میں رفیق قائد ملت جعفریہ پاکستان مرحوم مولانا جان محمد ونگانی کی پہلی برسی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق 30 اپریل 2023ء بروز اتوار مدرسہ امام مہدی عج ٹھاروشاہ روڈ نوشہروفیروز میں رفیق قائد ملت جعفریہ پاکستان مرحوم مولانا جان محمد ونگانی کی پہلی برسی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کا برسی کے حوالے سے پیغام خصوصی طور پر مومنین تک پہنچایا گیا۔

برسی کے پروگرام میں شرکاء سے علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ محمد محسن مہدوی، علامہ عبدالمجید بہشتی، مولانا قاری منظور حسین سولنگی، مولانا محمد شریف قمی، علامہ ڈاکٹر خادم حسین الحسینی، صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ زوار دوست علی ونگانی، مولانا علی رضا رضوانی، مولانا کامران علی نے خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق علماء کرام و دیگر شخصیات نے مرحوم مولانا جان محمد جعفری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ برسی میں ڈویژنل صدر SUC نوابشاہ زوار محمد حسین چانڈیو، ڈویژنل جنرل سیرٹری مولانا تاج علی انقلابی، ضلع صدر نوابشاہ مولانا عطا حسین چانڈیو، ضلع صدر نوشہروفیروز ایڈووکیٹ سید زاہد حسین شاہ، سینئر رہنماء مولانا امجد علی جعفری،ضلع صدر اسلامک امپلائز آرگنائزیشن محمد سلیمان چنا، مولانا ارباب علی چانڈیو، مولانا عاشق حسین کھوسو، ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی ونگانی اور ضلع بھر سے شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اسلامک امپلائز ویلفیئر آرگنائزیشن، پیام ولایت اسکاؤٹس، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تمام یونٹس، کارکنان، تنظیمی شخصیات، اہلسنت برادران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

مرحوم مولانا جان محمد ونگانی کی پہلی برسی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .