۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان

حوزہ / نمائندہ قائد محترم اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی و نائب مسئول دفتر قائد محترم اصفہان مولانا محمد تقی خان توحیدی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی اور ان کے چھوٹے بھائی علی یعقوب شمسی (ایڈمن ملتان مجالس) اور نائب مسئول دفتر قائد محترم اصفہان مولانا محمد تقی خان توحیدی نے 24 اپریل 2023 بروز سوموار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں نمائندہ قائد محترم مولانا سید علی جعفر شمسی نے اصفہان میں اپنی نمائندگی اور دفتر کی تقرری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دفتر کے ڈھانچہ اور دفتر کے دائرہ کار کا مفصل تعارف کروایا اور اس دوران قائد محترم کو حلف نامہ دکھا کر ان سے راہنمائی بھی لی اور تصویری رپورٹ بھی پیش کی۔

منفی اثرات مرتب کرنے والے افراد کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خدمت جاری رکھیں

قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف امور پر حوصلہ افزائی و دعائے ترقی و پیشرفت کے ساتھ بریفنگ و راہنمائی دیتے ہوئے آئندہ بھی راہنمائی و تعاون کرنے کی یقین دہانی فرمائی اور اس دوران باہمی اتحاد و و حدت پر زور دیتے ہوئے اور منفی اثرات مرتب کرنے والے افراد کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خدمت جاری رکھنے کی نصیحت فرمائی اور اصفہان میں موجود تمام طلاب کرام کو سلام کہا اور ان کے لئے دعائے خیر و عافیت و موفقیت فرمائی۔

منفی اثرات مرتب کرنے والے افراد کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خدمت جاری رکھیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .