۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، اصفہان کی طرف جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ (ع) کا انعقاد

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی طرف جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 06 اپریل 2023 بمطابق 15 رمضان المبارک بروز جمعرات مدرسہ علمیہ حکیمیہ کے نماز خانہ میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی طرف جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی صدر سندھ شیعہ علماء کونسل پاکستان حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی صاحب نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا: امام حسن (ع) نے اپنے دور امامت میں صلح، حِلم و بُردباری کے ذریعے دشمن کے منصوبے ناکام و نامراد کئے اور پاکستان میں مدبر و حکیم قیادت نے بھی اپنی بردباری و حلم کے ذریعے سکہ منوایا ہوا ہے۔

خطیب محترم نے سیرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو بیان کرتے ہوئے کہا: معارف اہلبیتؑ کو ادعیہ و مناجات کی شناخت کے ذریعے حاصل کریں۔ خود کو اور لوگوں کو اس سے متارف کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا: عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی خوبصورت بات کردیتا ہے تو عوام اس کے پیچھے بھاگ پڑتے ہیں لیکن عوام یہ نہیں جانتی کہ یہ خوبصورت بات کلمہ حق ہے یا باطل۔ عوام میں حق و باطل کی پہچان کروائیں۔

علامہ سید اسد اقبال زیدی صاحب نے کہا: امام حسن علیہ السلام نے اپنے دور امامت میں صلح، حِلم و بُردباری کے ذریعے دشمن کے منصوبے ناکام و نامراد کئے اور اسی طرح پاکستان میں مدبر و حکیم قیادت نے بھی اپنی بردباری و حلم کے ذریعے سکہ منوایا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آخر میں قم المقدسہ سے تشریف لائے مہمان خصوصی خادم کریمہ اہل بیت علیہم السلام جناب سید ناصر عباس انقلابی صاحب نے دعا کروائی۔

جشن کے فورا بعد ایک علمی نشست بھی منعقد گئی جس میں پاکستان کے سیاسی اور مذہبی مسائل پر قبلہ زیدی صاحب سے سوالات کیے۔ جن کے قبلہ محترم نے بہترین انداز میں جوابات دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .