حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت نواسہ رسول امام حسن مجتبی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبۂ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن مجتبی علیہ سلام قول و عمل سیرت و کردار میں اپنے نانا جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شبیہ تھے آپ انسانی کمالات میں اپنے والد گرامی کا کامل نمونہ اور اپنے نانا بزرگوار کی نشانی تھے۔ جب تک پیغمبر اکرم (ص) زندہ رہے آپ اور آپ کے بھائی امام حسین ع ہمیشہ آنحضرت کے پاس رہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنحضرت کبھی کبھی ان کو اپنے کندہوں پر سوار کیا کرتے تھے۔امام حسن (ع) کی سخاوت اور عطا کے سلسلہ میں اتنا ہی بیان کافی ہے کہ آپ نے اپنی زندگی میں دو بار اپنے تمام اموال کو خدا کی راہ میں دیا اور تین بار اپنے پاس موجود تمام چیزوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔ آدھا راہ خدا میں دیا اور آدھا اپنے پاس رکھا ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو کریم اھلبیت امام حسن علیہ سلام کے دامن سے متمسک رہنا چاہیے اور آپ کی سیرت و کردار کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا چاہیئے۔