۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام جعفر شمسی

حوزہ / نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی نے  اپنی کابینہ کے ساتھ نشست کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی نے اپنی کابینہ کے ساتھ نشست کا انعقاد کیا۔ یہ نشست مہمان خانہ مدرسہ حکیمیہ میں منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن سے پاک کیا گیا۔

مولانا سید علی جعفر شمسی نے قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی نیک خواہشات اور سلام کابینہ تک پہنچانے کے بعد گذشتہ دو ماہ میں بہترین فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس نشست میں کچھ اهم نکات کو مورد گفتگو ٹھہرایا گیا جو درج ذیل ہیں:

دستورِ العمل کمیٹی تشکیل دینے اور امتحانات کے فورا بعد نشستوں کے انعقاد پر غور کیا گیا جو پے در پے نشستوں کے ذریعے مرحلہ تکمیل تک پہنچے گا۔ اس کے علاوہ دستور العمل میں قائد محترم کے حکم کے مطابق بعض اغراض و مقاصد کے اضافہ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

معاونت فرهنگی المصطفی اصفہان کی طرف سے اردو زبان پروگرامز کی محدودیت کے حوالے سے راہ حل پر غور کیا گیا اور اصفہان میں آنے والے نئے طلاب کے ساتھ نشست کے انعقاد اور ہم خیال طلاب کو دفتر کے باقاعدہ رکن بننے کی دعوت پر بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اس نشست میں نمائندہ قائد محترم کے علاوہ نائب مسئول مولانا محمد تقی خان توحیدی، جنرل سیکرٹری مولانا مختیار حسین، مسئول امور طلاب مولانا ایاز حسین، مسئول نشر و اشاعت مولانا محمد علی چانڈیو، نمائندہ مدرسہ حکیمیہ مولانا انشاد حسین جعفری اور نمائندہ مدرسہ نوریہ مولانا سید غازی رضا نقوی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .