۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ

حوزہ/دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ عالیجناب علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب کی گزشتہ پانچ سالہ بہترین کارکردگی اور آئندہ دو سال کے لیے بطور نمائندہ قائد نامزدگی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں احسن کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں نمائندہ قائد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ عالیجناب علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب کی گزشتہ پانچ سالہ بہترین کارکردگی اور آئندہ دو سال کے لیے بطور نمائندہ قائد نامزدگی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں احسن کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں نمائندہ قائد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ نمائندہ قائد اور مجلس نظارت کی جانب سے گزشتہ کابینہ کے لئے تشکر نامے پیش کئے گئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت عالیجناب مولانا جابر علی علوی صاحب نے کی ۔سیکرٹری مجلس نظارت عالیجناب مولانا صابر حسین جوادی صاحب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ دفتر قائد کے مکمل ریکارڈ کو تسلی بخش قرار دیا نیز تمام ریکارڈ آئندہ کے لیے نمائندہ قائد کی تحویل میں دیا۔ اور آئندہ کے لیے مرکز کی جانب سے نمائندہ قائد کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

عالیجناب مولانا نذر عباس نے شان مولا علی علیہ السلام میں قصیدہ پڑھا۔ نمائندہ قائد حجةالاسلام علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب نے قائد محبوب اور سب اراکین کا شکریہ ادا کیا اور حجةالاسلام علامہ سید غلام شبیر نقوی صاحب نے مجلس نظارت کی جانب سے تشکر نامہ دیا۔ اور اپنے کلمات میں نمائندہ قائد پر بھر پور اعتماد کا اظہارکیا۔

دفتر قائد نجف اشرف کی فعالیت کو سراہا گیا۔ نمائندہ قائد حجةالاسلام علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب کو طلاب حوزہ کے درمیان رمز وحدت قرار دیا۔ آخر میں عالیجناب مولانا واصف حسین صاحب نے دعا کروائی۔ نظامت کے فرائض عالیجناب مولانا صابر علی صاحب نے انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .