۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے، متنازعہ ایکٹ پر عدم مشاورت کے باعث بین المسالک غلط فہمیاں پیدا ہوئیں،مکتب تشیع میں مقدسات کی توہین اور اہانت حرام ہے ، اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کے درمیان انتشار پید ا کر ناچاہتے ہیں ۔ملک میں مقدسات کے حوالے سے قوانین موجود ہیں نئے قوانین کی ضروت نہیں ، پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔علامہ عارف حسین واحدی کامزید کہناتھا کہ گذشتہ تین دہائیوں سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد و و حدت کےلئے تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام کے ساتھ مل کر ملک میں اتحاد و و حدت کی فضا قائم کی۔ غیر سنجیدگی اورعجلت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ’ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020“کے عنوان سے تمام مسالک کے علماءکرام سے مشاورت کے بغیر حساس ایشوز کو چھیڑ ا گیا جس سے ملکی اتحاد و اخوت کی فضامکدّر ہوئی ۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ موجود حالات میں ملک فرقہ وایت کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس ایکٹ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چل رہی ہے جو ملک کی پرامن فضا کیلئے زہر قاتل ہے لہذٰا سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دینے سے گریز کیا جائے ۔علامہ عارف حسین واحدی کامزید کہنا تھاکہ تمام مسالک کے ہزاروں جید علماءکرام نے پیغام پاکستان بیانیہ پر دستخط کئے ہیں،پیغام پاکستان بیانیہ ملک میں اتحاد و حدت کو فروغ دینے میں سود مند ثابت ہوا دیگر ضابطہ ہائے اخلاق نے بھی کر دار ادا کیا ۔انہوںنے متوجہ کیا کہ بعض عناصر اپنے مکروہ اور ناپاک عزائم کی تکمیل کےلئے مقدسات کی آڑ میں جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کررہے ہیں اور عوام کو مشتعل کرنے میں مصروف ہیں عوام سے اپیل ہے کہ شر پسند عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا نے کےلئے اپنی صفوں میں وحدت اور یکجہتی پیدا کریں ۔علمائے کرام ملکی موجودہ صورتحال میں بہتر ی کیلئے رہنمائی کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .