۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے باب النجف جاڑا کے سالانہ تبلیغی و اجتماع اور استاد العلماء حجۃ الاسلام والمسلمین مرحوم علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی پہلی برسی میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پرنسپل جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے استاد العلماء کی برسی اور سالانہ تبلیغی و اجتماع کے موقع پر حالات حاضرہ پر خطاب کرتے ہوئے مستونگ، ہنگو، زوب میں ہونے دہشت گردی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی۔

انہوں نے کہا: حیدر آباد سندھ میں عمر ابن سعد ملعون کے پتلے کو جلانے کے حوالے سے چند شرپسند عناصر نے اس پتلے کو عمر بن خطاب سے منسوب کرکے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔جس میں ناکام ہوئے ہیں۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا: فرقہ واریت و شدت پسندی کے لئے مخصوص ایجنڈا کے تحت متنازعہ ترمیمی بل پاس کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بزرگان ملت اور قیادت نے ہمیشہ کی طرح ملت تشیع پاکستان کے حقوق کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتےہوئے یکم ربیع اول کو ملک گیر احتجاجی اجتماع کا اعلان کیا اور الحمداللہ ملک بھر سے علمائے کرام اور عوام نے بھر پور انداز میں بزرگان اور قیادت کے فیصلے کی تائید کی اورملک بھر سے بالخصوص ڈیرہ کے مومنین نے آئندہ بھی بزرگ علمائے کرام اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کی کہ وہ ملت تشیع پاکستان کے حقوق کےلئے ہمیشہ ان کی آواز پر لبیک کریں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران آیت اللہ محمد حسین نجفی اور غلام حسن نجفی جاڑا کی تشیع پاکستان کے خدمات کو سراہا اور ان کی مغفرت کےلیے فاتحہ خوانی اور دعا کرائی۔

فرقہ واریت و شدت پسندی کے لئے مخصوص ایجنڈے کے تحت متنازعہ ترمیمی بل پاس کرنے کی کوشش کی گئی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .