۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ غلام حسن جاڑا کے نماز جنازہ میں شرکت

حوزہ / بزرگ عالم دین، قائد ملت جعفریہ پاکستان کے دیرینہ ساتھی اور جامعہ باب النجف کے سربراہ علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ عالم دین، قائدملت جعفریہ پاکستان کے دیرینہ ساتھی اور جامعہ باب النجف کے سربراہ علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے علمائے کرام،دینی مدارس کے طلاب، ڈیرہ بھر سے تمام مکاتب فکر کے لوگ نے کثیر تعداد شرکت کی۔اور مرحوم کے خانوادہ سے تعزیت،ہمدردی کا اظہار کیا۔علامہ غلام حسن جاڑا کی قومی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

نماز جنازہ میں علامہ سید تقی نقوی،علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ محمد رمضان توقیر،علامہ سید افتخار حسین نقوی۔علامہ محمد افضل حیدری،علامہ محی الدین کاظم،علامہ اختر عباس نسیم،علامہ رمضان نعیمی،علامہ فیاض حسین مطہری،علامہ ظفر عباس شہانی،رفعت زیدی وغیرہ موجود تھے۔

علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ میں علماء کی شرکت و مرحوم کی دینی، قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین

علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ میں علماء کی شرکت و مرحوم کی دینی، قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .