۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی مولانا طاہر نجفی کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکسان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی مولانا طاہر نجفی کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے مولانا موصوف کے مدرسہ پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکسان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی مولانا طاہر نجفی کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے مولانا موصوف کے مدرسہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض مطہری اور مولانا رمضان نعیمی بھی موجود تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مولانا طاہر نجفی صاحب کے مرحوم والد کی بلندیٔ درجات اور مغفرت کے لیے دعا فرمائی جبکہ بعدازاں انہوں مولانا طاہر نجفی کے ہمراہ مدرسے کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور طلاب سے ملاقات کی۔

مولانا طاہر نجفی نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو ان کے مستقبل کے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے ان پراجکٹس کو طلباء کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے بھی دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .