۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ

حوزہ / اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی،اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد اور سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر اور جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی سے ملاقات کی۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مختلف قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ ملکی ابتر صورتحال میں اپنے انفرادی اور ملی یکجہتی کونسل کے اجتماعی کردار کو ناگزیر قرار دیا۔

اس ضمن میں عوام کی رہنمائی مختلف سیاسی، مذہبی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل میں بھی باہمی جماعتی رابطوں کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .