۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ انتخابات کے سلسلے میں عمائدین جھنگ سے تفصیلی ملاقات

حوزہ / اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سیاسی سیل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربرائی میں وفدکی شہر جھنگ آمد اور عمائدین سے ملاقات اور مشورے کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سیاسی سیل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربرائی میں ایک وفدجھنگ پہنچا۔

وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔

وفد نے عمائدین جھنگ سے ہوئی تفصیلی ملاقات میں جھنگ میں انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا اور جھنگ کے انتخابات کے حوالے سے عمائدین جھنگ کی آراء کو جمع کیا گیا۔

بعدازاں وفد نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں جھنگ انتخابات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کے مطابق جھنگ کے انتخابات کے حوالے سے پالیسی جلد جاری کر دی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .