۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ سید باقر الحسینی سے ملاقات /  علاقائی مسائل پر گفتگو

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ سید محمد باقر الحسینی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ سید محمد باقر الحسینی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علامہ سید محمد باقر الحسینی کے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا فرمائی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ سید باقر الحسینی سے ملاقات /  علاقائی مسائل پر گفتگو

بعدازاں موجودہ صورتحال اور علاقائی مسائل کے حوالے سے مفصل گفتگو بھی ہوئی۔

سیکرٹری جنرل نے ان تک قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے پیغام بھی پہنچایا۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ باقر الحسینی نے سیکرٹری جنرل کی ان کےہاں تشریف آوری پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ سید باقر الحسینی سے ملاقات /  علاقائی مسائل پر گفتگو

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .