بدھ 29 جنوری 2025 - 20:58
علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات‎ / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات‎ ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں موجودہ حالات بالخصوص گلگت، بلتستان کی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات‎ / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے تمام مسائل کے حوالے سے قائد محترم کو مفصل آگاہی دی، قائد محترم نے بھی معاملات کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر مفصل گفتگو اور رہنمائی فرمائی۔

قائد محترم نے موجودہ پاراچنار کی صورتحال اور حکومتی سطح پر مسلسل روابط اور ملاقاتوں کے حوالے سے بھی سیکرٹری جنرل کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور حسن کارکردگی خصوصی ایوارڈ سال 2024ء بھی سیکرٹری جنرل کو دیا گیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات‎ / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صوبائی صدر گلگت بلتستان شیخ مرزا علی، ممبر جی بی اسمبلی جناب ایوب خان وزیری صاحب و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha