حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس وفد میں سید رفاقت شاہ فرام یو-کے، سید جاوید شاہ، سید خاور عباس، بشیر بلتی، فیصل اور سید جعفر بلتی شامل تھے۔
قائد ملت جعفریہ نے وفد سے بین الاقوامی اور موجودہ ملکی صورتحال اور تنظیمی امور پر گفتگو کی اور عزاداری سیدالشہداء (ع) اور پاراچنار میں موجود مشکلات پر خصوصی بات چیت کی۔
قابل ذکر ہے کہ وفد میں آئے ہوئے سید رفاقت شاہ نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ نیز قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفد میں شامل تمام افراد کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
آپ کا تبصرہ