پیر 3 فروری 2025 - 06:30
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر رانا فرمان علی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر رانا فرمان علی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر رانا فرمان علی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل اور سیاسی حالات کے حوالے سے مفصل گفتگو ہوئی۔

مسلم لیک ن کے وفد نے اسلامی تحریک کی سیاسی خدمات اور گلگت بلتستان کے حوالے سے مثبت سیاسی رویے کو سراہا اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور حقوق کے حوالے سے اسلامی تحریک پاکستان کے دوٹوک موقف اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کی پاکستان بھر میں اتحاد امت کے لئے کوششوں کو سراہا اور ملک بھر میں اسلامی کی بحیثیت مذہبی سیاسی جماعت فہم و فراست، دور اندیشی، امن پسندی اور سنجیدہ سیاست کی تعریف کی۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں مسلم لیگ ن دیامر،چلاس، سکردو، استور اور ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے عہدیدار اور یوتھ ونگ کے اراکین شریک تھے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مثبت سیاسی رویے جاری رکھنے، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی اتحاد و اتفاق کی تاکید کی اور وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سیکرٹری جنرل نے بھی سیاسی حکمت عملی و دیگر امور پر گفتگو کی۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کی اجتماعی دعا بھی فرمائی گئی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر رانا فرمان علی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha