۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات / اہم امور پر تبادلۂ خیال

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی نے دورہ گلگت، بلتسان سے واپسی پر وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر گلگت، بلتستان کے 5 روزہ دورہ جات سے واپسی پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے قائد محترم کی خدمت میں اپنے دورہ جات کی مکمل تفصیلات پیش کیں اور مختلف اہم امور پر بھی غور و خوض ہوا۔

ملاقات کے دوران آئندہ کی حکمت عملی و لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

طے پایا کہ ان شاء اللہ گلگت، بلتستان کے عوام کے آئینی و ملی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .