۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی لبیک یا مہدی عج علماء کانفرنس و ڈویژنل ورکرز کنونشن میں شرکت اور خطاب

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے لبیک یا مہدی عج علماء کانفرنس و ڈویژنل ورکرز کنونشن میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے لبیک یا مہدی عج علماء کانفرنس و ڈویژنل ورکرز کنونشن سے موجودہ ملکی و تنظیمی صورتحال پر علماء کرام و کارکنان سے تفصیلی خطاب کیا۔

انہوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا اہم پیغام سنایا اور آئندہ تنظیمی صورتحال کے حوالے سے مفصل گفتگو بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے دیگر مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں علماء کرام و تنظیمی ذمہ داران نے مرکزی سیکرٹری جنرل سے ملاقات بھی کی اور اپنے علاقہ جات کی تنظیمی صورتحال پر انہیں بریفنگ دی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی لبیک یا مہدی عج علماء کانفرنس و ڈویژنل ورکرز کنونشن میں شرکت اور خطاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .