۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / کوئٹہ علماء و مشائخ کانفرنس بلوچستان میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کوئٹہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے وزارت مذہبی امور حکومت بلوچستان کی جانب سے منعقدہ پیغام پاکستان بین المسالک علماء و مشائخ کانفرنس میں شرکت کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ میں "پیغام پاکستان بین المسالک علماء و مشائخ کانفرنس" میں شرکت اور خطاب

رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں حکومت بلوچستان کے ذمہ داران سمیت دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماء بڑی تعداد میں موجود تھے۔

بعد ازاں ماہ ربیع الاول بالخصوص جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی خطاب بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل صوبہ بلوچستان کے صدر مولانا آصف حسینی و دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ میں "پیغام پاکستان بین المسالک علماء و مشائخ کانفرنس" میں شرکت اور خطاب

تبصرہ ارسال

You are replying to: .