۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی "پیغام حج کانفرنس" میں شرکت اور خطاب

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر "پیغام حج کانفرنس" میں شرکت کی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر "پیغام حج کانفرنس" میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے ان کو خصوصی خوش آمدید کہا۔ تقریب میں گورنر صوبہ خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدی سالک حسین اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر سمیت دیگر سیاسی مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی "پیغام حج کانفرنس" میں شرکت اور خطاب

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس برس حج انتظامات کے حوالے سے مذہبی امور کی خدمات کو سراہا اور پاکستانی حجاج کے لیے انتظامی امور میں نظم و ضبط کے لیے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گذشتہ برسوں کے برعکس اس برس حج انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی تھی جس سے حجاج کو فریضہ حج انجام دینے میں قدرے آسانی رہی۔

انہوں نے امید ظاہر کی وزارت مذہبی امور اس ضمن میں مزید خدمات انجام دے کر آئندہ برس مزید بہتر امور انجام دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، معروف خطباء علامہ فیاض مطہری اور مولانا امداد علی گھلو نے بھی شرکت کی۔

پیغام حج کانفرنس میں مقررین عالم اسلام نے باہم متحد ہو کر بیت المقدس کی آزادی کے لیے فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .