۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے تحت جشن صادقین ع میں شرکت اور خطاب

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے تحت ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن صادقین علیہم السلام خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے تحت ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ جشن صادقین علیہم السلام کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں بزرگ عالم دین آیت اللہ رضی جعفر نقوی، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ صلاح الدین و دیگر علماء کرام بھی تعداد میں موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے تحت جشن صادقین ع میں شرکت اور خطاب

سیکرٹری جنرل نے خطاب کے دوران علماء اور آئمہ مساجد کے غیبت کے زمانے میں فرائض اور ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔

بعدازاں منتظمین کی جانب سے سیکرٹری جنرل کی تشریف آوری پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے تحت جشن صادقین ع میں شرکت اور خطاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .