۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقین کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب

حوزہ/جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت طلباء اور حرم امام حسین علیہ السّلام کے امور دینیہ کے سربراہ شیخ احمد الصافی نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت طلباء اور حرم امام حسین علیہ السّلام کے امور دینیہ کے سربراہ شیخ احمد الصافی نے شرکت کی۔

تقریب میں سربراہ امور دینیہ حرم مطہر امام حسین علیہ السّلام حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ احمد الصافی اور ان کے اراکین وفد نے خصوصی شرکت کی۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقینؑ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کربلائے معلٰی کے اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔

جامعۃ الکوثر میں مرقد مرحوم شیخ محسن نجفی کے پہلو میں جشن میلاد صادقینؑ کی پروقار و یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سربراہ امور دینیہ حرم مطہر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ احمد الصافی اور ان کے اراکین وفد نے خصوصی شرکت کی۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جبکہ نعت خواں منور علی نوری نے نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرصع کیا اور جامعۃ الکوثر کے گروہ تواشیح کی جانب سے تواشیح پیش کی گئی، ایسے میں طلباء کے درمیان تقریری مقابلے کے فائنل راونڈ کا انعقاد بھی کیا گیا، جبکہ وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی نے جامعۃ الکوثر کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نو وارد طلاب کو مرقد شیخ محسن نجفی کے روبرو تجدید عہد کرنے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی تلقین کی۔

انہوں نے سربراہ امور دینیہ حرم مطہر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ احمد الصافی اور ان کی معیت میں آنے والی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ جشن میلاد صادقینؑ سے مہمان گرامی از کربلائے معلی احمد العاملی نے خطاب کیا جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ امور دینیہ حرم مطہر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ احمد الصافی نے اپنے خصوصی خطاب میں محسن ملت شیخ محسن نجفی مرحوم کی محنتوں کی بدولت قائم شدہ جامعۃ الکوثر اور ارض خدا پر ان کے ہاتھوں انجام پانے والے ہمہ جہت کارہائے خیرکا بار بار ذکر کرتے ہوئے ترویج دین اسلام اور سر بلندی مکتب تشیع کے لئے ان کی انتھک زحمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شیخ محسن نجفی کی بلندی درجات کے لئے دعائے خیر بھی کی۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .