۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رسول اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) اور چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رسول اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) اور چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: تمام محبان اہل بیت اطہار علیہم السلام کو جشن صادقین کے بابرکت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا: ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کائنات کی وہ عظیم شخصیات ہیں جن کی فکر، گفتار اور کردار رہتی دنیا تک کے لیے رہنما اصول ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ عالم اسلام کے لیے مرکز اخوت و وحدت ہے۔امت محمدی ص کا اتحاد عالم اسلام کی بقا، امت مسلمہ کے وقار اور مسلمانوں کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا: عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کہ آج غزہ میں ہونے والے مظالم پر دنیا بھر کے مسلمانوں اپنی آواز بلند کریں۔مسلمانوں کو جسد واحد قرار دیا گیا ہے۔جسم کے کسی ایک حصے کی تکلیف پر اگر درد کا احساس نہیں ہو رہا تو ہمارا ایمان اور عشق رسول ص یقیناً کمزور ہے۔ عشق رسول ص کا اظہار محض بیانات کی بجائے اپنے عمل و کردار سے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .