۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
علامہ اصغر عسکری

حوزہ/ مرکزی جنرل سیکریٹری علمائے مکتب اہل بیت (ع) پاکستان علامہ اصغر عسکری نے مدرسہ نور الثقلین مظفر آباد کشمیر پاکستان کا دورہ کیا اور مدرسے کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے مکتب اہلبیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے مدرسہ نور الثقلین مظفر آباد کشمیر پاکستان کا دورہ کیا، اس موقع پر وائس پرنسپل مولانا اجمل حسین قاسمی نے مدرسے کے مختلف شعبہ جات جیسے لائبریری، کمپیوٹر لیب اور ہاسٹل سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور مدرسے کی کارکردگی کے متعلق بریفننگ بھی دی۔

علمائے مکتب اہلبیت (ع) کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر میں مدرسہ نور الثقلین کا دورہ

ملاقات میں پاکستان سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری مرکزی جنرل سیکریٹری علماء مکتب اہلبیت علیہم السلام نے مدرسے کی فعالیت کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔

آخر میں مدرسے کے وائس پرنسپل مولانا اجمل حسین قاسمی نے دورہ کرنے پر علمائے مکتب اہلبیت کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

علمائے مکتب اہلبیت (ع) کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر میں مدرسہ نور الثقلین کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .