حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی اور انسانی علوم کی سب سے بڑی ڈیجیٹل لائبریری ".noorlib.ir" ویب سائٹ نے مطالعے کے لئے ۸۵ ہزار سے زائد جلدوں پر مشتمل کتابوں تک مفت رسائی فراہم کر دی ہے۔
پہلے، محققین اور صارفین noorlib.ir کی جانب سے کتابوں تک آسان اور کم پیسوں کے ذریعے رسائی کی درخواست کر رہے تھے، لیکن "حقِ ملکیتِ معنوی" اور دیگر قانونی مسائل کے سبب یہ ممکن نہیں ہو پا رہا تھا۔ تاہم، اللہ کے فضل و کرم اور متعلقہ حکام کی کوششوں سے یہ مسئلہ حل ہو گیا۔ ہفتہ تحقیق کے دوران، ۷۰ فیصد کتابوں (یعنی ۶۲۵۰۰ سے زائد عناوین اور ۸۵ ہزار جلدوں) کو مفت مطالعہ کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔
نور ڈیجیٹل لائبریری اس وقت ۱لاکھ ۲۲ ہزار سے زائد عناوین پیش کر رہی ہے، جو اسلامی و انسانی علوم میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ اور محققین کے لیے تحقیقی مواد فراہم کرتی ہے، متعدد موضوعات جیسے تراجم، تفسیر و علومِ قرآنی، حدیث، منطق، فلسفہ، فقہ، تاریخ، جغرافیہ، حقوق، عرفان، ادب، اور دیگر موضوعات نے اسے تحقیقی مواد کے ایک جامع مرجع کے طور پر پیش کیا ہے۔
صارفین اس ویب سائٹ پر اپنی پسندیدہ کتابوں اور مصنفین کو تلاش کر سکتے ہیں اور ان کی کتابوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ ہر کتاب کے لیے ایک مخصوص صفحہ ترتیب دیا گیا ہے جہاں کتاب کے تعارف، متعلقہ کتب، تفصیلات، حوالہ جات، اور دیگر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ کتابوں کی متن تصویری یا متنی شکل میں دستیاب ہے، جو حقوقِ ملکیتِ معنوی کی پاسداری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ