بدھ 12 نومبر 2025 - 20:09
ای بک "بودیسم (1)، از چیستی تا جذابیت ھای مدرن" شائع ہو کر منظرِ عام پر

حوزہ / مذہبی سوالات کے جوابات کے قومی مرکز نے "بدھ مت (1): ہیئت سے لے کر جدید جذابیت تک" کے عنوان سے ایک نئی کتاب شائع کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبلیغات دفتر اسلامی میں مذہبی سوالات کے جوابات کے قومی مرکز کے کتبی اور میڈیا شعبے نے "بدھ مت (1): ہیئت سے لے کر جدید جذابیت تک" کے عنوان سے ایک نئی کتاب شائع کی ہے۔

اس کتاب میں سلسلہ بدھ مت کے مختلف پہلوؤں، اس کی بنیادوں سے لے کر اس کی جدید شکلوں تک کا جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اسے پانچ اہم عنوانات میں ترتیب دیا گیا ہے:

  1. بدھ مت؛ ہیئت سے لے کر جدید جذابیت تک
  2. بدھ مت کی اصل؛ ہندوستان یا ایران؟
  3. بدھ مت کے فرقے
  4. رنج و دکھ کا مطلب اور بنیاد
  5. نیروانا، سعادت اور نجات

یہ تخلیق مشرق کے ایک قدیم اور مؤثر ترین روحانی مکاتب فکر پر تحقیقی اور ساتھ ہی پرکشش نظر ڈالتی ہے جو کہ فلسفہ، مذہب اور تقابلی ثقافت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت دلچسپ ہو سکتی ہے۔

اسے حاصل کرنے اور پڑھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

https://mmps.ir/bbodism۱

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha