حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی مرکز کے نائب، ڈاکٹر شیعی نے بتایا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناہ کی تصنیف کردہ کتاب اسلام شناسی کے عربی اور انگریزی تراجم کی رونمائی عمل میں آئی ہے۔
یہ تقریب قم میں کتاب کے مؤلف حجۃ الاسلام والمسلمین خسروپناہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
ڈاکٹر شیعی نے کہا کہ ہم نے حجۃالاسلام خسرو پناہ سے بین الاقوامی سطح پر چند منصوبوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، جن میں ایک اہم منصوبہ کتاب اسلام شناسی کے عربی اور انگریزی تراجم کی رونمائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کتاب جدید دنیا کے لیے شیعی نقطہ نظر سے اسلام کے تعارف پر مبنی ہے۔ اس کے فارسی متن کی علمی کمیٹی کے ذریعے منظوری اور اصلاحات کے بعد اسے عربی اور انگریزی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے اور اب اسے بین الاقوامی سطح پر شائع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ