حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزه علمیه خواہران نے "ہفته بسیج" کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس کا خلاصہ درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّکُمْ (آیت ۶۰ سوره انفال)
پانچ آذر ماہ (25 نومبر) وہ تاریخ ہے جب امام خمینی (رح) نے بسیج کے قیام کا فرمان دیا تھا، یہ وہ پودا ہے جسے انہوں نے 44 سال پہلے لگایا تھا اور آج الحمد للہ بسیج عالمی سطح پر ولایت کی پیروی، دشمن شناسی اور حماسی اقدامات کے لیے جانی جاتی ہے۔ جہاں کہیں بھی دنیا میں کسی مظلوم کی آواز سنے، بسیج کے ہاتھ وہاں مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔
بسیج کے کردار اور 8 سالہ دفاع مقدس میں اس کی شجاعت، علمی ترقی، ثقافتی حملوں کا مقابلہ، قدرتی آفات میں امدادی خدمات، جهاد سلامت میں فعال شرکت اور دیگر بے شمار خدمات اس کی انقلابی فکر، ولایتمداری، بصیرت، شجاعت اور عاشورائی عزم کا مظہر ہیں۔
آج کل بسیج عالمی استکبار کے ساتھ پیچیدہ جنگ کے ہر شعبے میں فعال ہے، چاہے وہ اقتصادی ہو، ثقافتی، علمی، ایمانی یا سماجی میدان ہو۔ وہ دنیا میں استکباری طاقتوں کے لیے ایک تشویش کا سبب بن چکی ہے۔
بسیج کا مقصد آزادمنشی اور عدل و انصاف کے قیام کی خواہش ہے جو مظلوموں کے دفاع کے لیے کوشاں ہے اور اس کے ذریعہ ایک نیا اسلامی تمدن قائم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔۔۔۔۔
مرکز مدیریت حوزه علمیه خواہران