۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تنظیم تفاهم‌نامه در هند در جهت ترمیم نسخ خطی و چاپ سنگی

حوزہ/ نور میکروفلم اور انجمن ترقی اردو کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ اس انجمن سے تعلق رکھنے والے فارسی، عربی اور اردو مخطوطات اور لتھوگرافس کی ایک بڑی تعداد کو نور میکروفلم کے ذریعے ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نور میکروفلم کے سربراہ ڈاکٹر خواجہ پیری اور انجمن ترقی اردو (دہلی) کے سربراہ ڈاکٹر اطہر فاروقی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ اس انجمن سے تعلق رکھنے والے فارسی، عربی اور اردو کے 2 ہزار مخطوطات اور 25 ہزار لتھوگرافس کو نور میکروفلم کے ذریعے ڈیجیٹائز اور مرمت کیا جائے گا۔

انجمن ترقی اردو (دہلی) کی لائبریری میں نایاب کتابوں اور مخطوطات کا ذخیرہ موجود ہے جن میں سے کچھ 600 سال پرانے ہیں۔

انجمن ترقی اردو (انڈیا)، جسے "اردو گھر" کے نام سے جانا جاتا ہے، اردو زبان کے تحفظ اور ترویج کے لئے سب سے قدیم تنظیم ہے۔

یہ تنظیم 1882ء میں قائم ہوئی اور 1903ء میں اس کا نام بدل کر ’’انجمن ترقی اردو (انڈیا)‘‘ رکھ دیا گیا، ممتاز ادیب اور مستشرق علامہ شبلی نعمانی بطور سیکرٹری رہے اور مولانا ابوالکلام آزاد (ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم) اس کے سیکرٹری جنرل تھے۔

انجمن ترقی اردو (انڈیا) نے ہندوستانی قومی رہنماؤں جیسے مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو، سی راجا گوپال اچاری ، مولانا ابوالکلام آزاد اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے ایک قومی ادارے کا درجہ حاصل کیا۔

1947 سے 1980 تک اس انجمن نے اردو زبان کے فروغ اور تحفظ کے لیے لسانی تحریک کی قیادت کی، ان کوششوں کے نتیجے میں یونیورسٹیوں میں اردو اکیڈمیوں کا آغاز ہوا اور اردو سے متعلق دیگر شعبہ جات اور اداروں کا قیام عمل میں آیا۔

آج انجمن ترقی اردو (انڈیا) کی پورے ہندوستان میں 650 سے زیادہ شاخیں ہیں، انجمن ترقی اردو (انڈیا) نے اپنی 140 سال سے زیادہ کی سرگرمی کے دوران سینکڑوں علمی کتابیں شائع کی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .