۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
رونمایی از سایت هندی

حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کی آفیشل ویب سائٹ ”حوزہ نیوز ایجنسی“ کی سرگرمیوں کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر، اس ویب سائٹ پر ہندی سائٹ کا نیز اضافہ اور باقاعدہ طور افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز ایجنسی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں ایرانین میڈیا ایکسپو سینٹر میں حوزہ نیوز ہندی کا باقاعدہ افتتاح ہوا ہے۔

افتتاحی تقریب میں، حوزہ نیوز ایجنسی کی میڈیا ٹیم اور حوزہ نیوز اُردو سائٹ کے نامہ نگار سمیت بڑی تعداد میں دیگر ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے نامہ نگار موجود تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر جناب مرتضیٰ سعیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزہ نیوز ہندی سائٹ کے مقدمات فراہم کرنے اور اس سائٹ کا باقاعدہ آغاز کیلئے تقریباً دو سال کا وقت لگا، کہا کہ سائٹ کا افتتاح، متعدد میٹنگ، ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد سے مشورہ اور دوطرفہ تعاون سے ممکن ہوا۔

اس موقع پر ہندوستان میں مائیکرو فیلم کے سربراہ مہدی خواجہ پیری نے کہا کہ حوزہ نیوز ہندی سائٹ کا افتتاح، کرہ ارض پر موجود ڈیڑھ ارب آبادی سے رابطہ برقرار کرنے کی بہترین فرصت ہے۔

افتتاحی تقریب سے ایران میں ہندوستانی ثقافتی مشیر بلرام شکلا نے کہا کہ ہندی عالمی سطح پر بہت زیادہ بولی جانے والی زبان ہے، لہٰذا اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ہندوستان کے سوشل ایکٹوسٹ جناب احمد عباس نے نیز کہا کہ عالمی سطح پر حوزہ نیوز ایجنسی کے اتنے مخاطبین ہیں اور یہ حوزہ نیوز ایجنسی کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہندی سائٹ کی افتتاحی تقریب میں، ہندوستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

تہران یونیورسٹی کے شعبۂ زبان و ادبیات کی انجمن علمی کی رکن محترمہ ڈاکٹر فرزانہ اعظم لطفی نے بھی ہندی زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حوزہ نیوز ایجنسی کی فعالیتوں کو سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .