۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی سے جے ایس او پاکستان کے وفد کی ملاقات

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں جے ایس او پاکستان کے وفد نے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی میں ملاقات‎ کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر محمد اکبر صدیقی نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور پاک محرم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرور بھائی سے زہرا (س) اکیڈمی میں ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کی خدمت میں جے ایس او پاکستان کی موجودہ کارکردگی اور موجودہ تعلیمی حوالے سے مکتوب رپورٹ پیش کی گئی اور بریفنگ دی گئی۔ جس میں کراچی ڈویژن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے جے ایس او پاکستان کے وفد کی ملاقات

سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی کی اور مختلف امور کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں جے ایس او کے مرکزی، صوبائی اور کراچی ڈویژن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .