جمعرات 19 دسمبر 2024 - 08:00
علامہ شبیر حسن میثمی سے عمائدین پاراچنار اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی اہم ملاقات

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے اسلام آباد میں عمائدین پاراچنار اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی اہم ملاقات‎ ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں عمائدین پاراچنار اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ صاحب کی اہم ملاقات ہوئی۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے عمائدین پاراچنار اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی اہم ملاقات

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی و پاراچنار کی حالیہ صورتحال، ایئر ایمبولینس، زخمیوں کی پشاور آمد اور علاج معالجے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔

سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر مسلسل کوششوں کےحوالے سے وفود کو آگاہ بھی کیا۔ آخر میں تمام مسائل و مشکلات کے سلسلے میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے عمائدین پاراچنار اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی اہم ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .