جمعرات 19 دسمبر 2024 - 21:22
جے ایس او کے اراکین کو تعلیم و تربیت سے آراستہ ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ جے ایس او پاکستان کے اہداف و مقاصد کے حصول کی کوششوں میں جدوجہد کرنا اراکینِ مجلسِ عاملہ کی اجتماعی و انفرادی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے مرکزی مجلسِ عاملہ کا دوسرا اہم اجلاس 13,14,15 دسمبر 2024 کو ادارۂ منہاجُ الحسین لاہور میں، مرکزی صدر محمد اکبر کے زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

جے ایس او کے اراکین کو تعلیم و تربیت سے آراستہ ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

تلاوتِ قرآن اور مرکزی صدر کے ابتدائیہ کلمات سے اجلاس کا آغاز کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی تا گلگت تمام اراکینِ مجلسِ عاملہ نے بھرپور شرکت کی، اجلاس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ایس او پاکستان کے اہداف و مقاصد کے حصول کی کوششوں میں جدوجہد کرنا اراکینِ مجلسِ عاملہ کی اجتماعی و انفرادی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی ماحول میں جے ایس او پاکستان کو آگے بڑھنے کے لیے مزید اقدام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم و تربیت دونوں ایک ساتھ ضروری ہیں اور اس پر مکتب اہلبیت علیہم السلام میں بہت زور دیا گیا ہے، جے ایس او پاکستان سے وابستہ لوگوں کے لیے تربیتی نشست کے سلسلے کو مزید تیز کیا جائے، اچھی عادات، اچھے اطوار، اچھی خصلتیں اور اچھا اندازِ زندگی یہ جہاں ہر مسلمان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے، وہاں جے ایس او پاکستان کے فرد پر جو ایک تنظیم سے وابستہ ہے جس نے راستے متعین کیے ہیں، اس سے وابستہ فرد کا اخلاقی حوالوں سے بہتر ہونا، اچھے کردار سے اپنے آپ کو سنوارنا، ذمہ داری ہے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا کہ سب سے پہلے اپنی تربیت پر زور دیا جائے اور اس اجلاس عاملہ سے تربیت کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے اس پیغام کو تمام اراکین تک پہنچائیں۔

دوسرے مرکزی اجلاس عاملہ میں سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، اراکینِ مرکزی مجلسِ نظارت؛ ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، مولانا مظہر عباس علوی، سیکرٹری نظارت برادر حسن عباس، مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان سید اظہار بخآری، صوبائی صدر وسطی پنجاب سید ساجد حسین نقوی و صوبائی کابینہ، رکن نظارت دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف مولانا صابر حسین، معارف اسلامی سے سید واصف نقوی نے شرکت اور خطاب کیا۔

جے ایس او کے اراکین کو تعلیم و تربیت سے آراستہ ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

اجلاس میں مرکزی و ڈویژنل کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

اجلاس میں طلباء یونین، تعلیمی اداروں میں فعالیت، دوستوری ترامیم، سالانہ مرکزی پروگرام، صوبائی تربیتی پروگرامات کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .