جمعرات 4 دسمبر 2025 - 05:48
علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات / مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ اور جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلیٰ و سے ملاقات‎ کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ اور جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلیٰ و بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات‎ کی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

بعد ازاں وفد نے پرنسپل جامعۃ المنتظر علامہ افضل حیدری سے بھی ملاقات کی اور وفاق المدارس کے حوالے سے متعدد معاملات پر گفتگو کی۔

علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات / مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہر دو ملاقاتوں میں عوامی مسائل، گلگت بلتستان اور پاراچنار سمیت دیگر قومی مسائل پر مفید اور قابل عمل تجاویز کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات / مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات / مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha