حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر حجت الاسلام شیخ نیر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے لازم ہے کہ کسی بھی شخص کو جبری طور پر گمشدہ نہ کیا جائے، بلکہ تعزیراتِ پاکستان میں درج قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا آئین اس بات کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ کسی بھی شہری کو بغیر کسی وجہ کے غائب کیا جائے جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ کل کو اگر کسی اہل سنت بھائی کو بلاجواز غائب کیا جاتا ہے تو ہم اس کے ساتھ بھی کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عدالتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا اور آپ کے یہ اقدامات اشارہ دے رہے ہیں خود آپ کو اپنی عدالتوں اور پولیس فورس پر اعتماد نہیں، لہٰذا عوام کا اداروں پر اعتماد بحال کرنے کے لیے جبری گمشدہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر کسی کا جرم ثابت ہوتا ہے تو قانون اسے سزا دے گا۔









آپ کا تبصرہ