حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیرِ انتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان نے غزہ کے لیے اب تک 26 مرتبہ امدادی کھیپ روانہ کی ہے اور فلسطینیوں کی ضروریات کے تحت، 2 ہزار 527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اور فلاحی اداروں سے اشتراک کی عکاسی ہے، جبکہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے۔
جناب طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور امداد کی فراہمی کا سلسلہ مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمہ داری کا عکاس ہے۔









آپ کا تبصرہ