بدھ 10 دسمبر 2025 - 08:00
علامہ شبیر میثمی سے مسئول تعمیرات العتبات العالیہ کربلاء معلی و قم المقدس کی ملاقات

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کے سلسلے میں حجت الاسلام علامہ شیخ حسین احمدی قمی مسئول تعمیرات العتبات العالیہ کربلاء معلی و قم المقدس کی زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان میں تشریف لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کے سلسلے میں حجت الاسلام علامہ شیخ حسین احمدی قمی مسئول تعمیرات العتبات العالیہ کربلاء معلی و قم المقدس زہرا (س) اکیڈمی پاکستان تشریف لائے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے علماء کرام و تنظیمی رفقاء سے اہم ملاقاتیں کیں اور حرم مطہر کے پرچم بھی پیش کئے۔

علامہ شبیر میثمی سے مسئول تعمیرات العتبات العالیہ کربلاء معلی و قم المقدس کی ملاقات

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مسئول شعبہ زائرین دفتر قائد نجف اشرف علامہ مجیر محمد میثمی، ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل کراچی مولانا مظہر عباس زیدی، مسئول شعبہ زائرین دفتر قائد شعبہ قم المقدس جناب سید ناصر عباس انقلابی، جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن سجاد حاتمی سمیت زہرا (س) اکیڈمی کے اساتذہ کرام اور الصادق انسٹیٹیوٹ کے ذمہ داران و دیگر رفقاء بھی ہمراہ موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha