جمعہ 26 دسمبر 2025 - 13:24
علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری / پھول چڑھائے اور بلندیٔ درجات کی دعا کی

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی دورہ تھائی لینڈ کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی دورہ تھائی لینڈ کے بعد کراچی پہنچے تو اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 25 دسمبر یومِ ولادت قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

رپورٹ کے مطابق ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی, جنرل سیکرٹری پاک محرم سرور بھائی اور ڈویژنل صدر مولانا سید مظہر عباس زیدی، جنرل سیکرٹری مولانا سجاد حاتمی سمیت ڈویژنل و ضلعی رفقاء موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری / پھول چڑھائے اور بلندیٔ درجات کی دعا کی

سیکرٹری جنرل نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں مرقد پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور بانیٔ پاکستان کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا فرمائی۔

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری / پھول چڑھائے اور بلندیٔ درجات کی دعا کی

آخر میں سیکرٹری جنرل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر روشنی ڈالی اور ملک و ملت کی سلامتی کی اجتماعی دعا بھی ہوئی۔

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری / پھول چڑھائے اور بلندیٔ درجات کی دعا کی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha