حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان میثم ملت حجۃ الاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سالانہ صوبائی کتب میلے کا خصوصی دعوت پر دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وہاں موجود ادارے کے معزز علماء کرام نے سیکرٹری جنرل کو مختلف کیمپس کا دورہ بھی کروایا۔
بعد ازاں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہاتھوں ڈاکٹر عقیل موسی کی کتاب "تاریخِ اسلام" کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔ جس سے چیئرمین صاحب نے جامعہ کے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے علمی، فکری اورموجودہ حالات میں طلباء کی ذمہ داریوں پر مختصر خطاب کیا۔












آپ کا تبصرہ